Posts

حمد رحمت العالمین

Image
حمد رحمت العالمین                                              اللہ تعالیٰ کا درود و سلام اس نبی الامی اور رسول رحمت ﷺ پر جن کا نام خالق ذوالجلال نے اپنے نام محمود سے نکال کر عطا فرمایا اور اسی نے تمام جہانوں کے لئے رحمت بنا کر انسانوں کی ہدائت اور رہنمائی کے لئے مبعوث فرمایا۔ان کے اوصاف کا احاطہ کرنا انسانی عقل و علم سے ممکن ہی نہیں،ان کی بہترین تعریف خود مالک عرش و کرسی ہی نے کی ہے، جس نے اٹھارہ ہزار عالم کل مخلوق سے اشرف، سول ہدائت اور حق کے مظہر کو مبعوث فرمایااور کوثر عطا کر کے فرمایا کہ اگر آپ کو پیدا نہ کرتے تو  ہی کو پیدا نہ کرتے  ) وہ ایسے نور مجسم نبی ہیں کہ مالک قدیمی نے اعلان فرما دیا کہ خود اللہ اور اس کی نوری مخلوق ان پر درود و سلام بھیجتی ہے اور اہل ایمان کو حکم فرما دیا کہ تم بھی ان نوری نبی پر درود و سلام بھیجو۔ اور فرمایا یہ رسول ہیں کہ ہم نے ایک کو دوسرے پر افضل کیا۔ بے شک اللہ تعالیٰ کا مسلمانوں پر بڑا احسان ہوا کہ ان میں سے ایک رسول بھیجا، جو ان پر اس کی آیات پڑہتا ہے اور انھیں پاک کرتا ہے، اور انھیں کتاب و حکمت سکھاتا ہے۔حضرت محمد ﷺ کی ذات اقدس سے درما